About Us

اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے کتاب وسنت کی اشاعت کے ذریعے سے ہمیں دین حنیف کی خدمت کا موقع عطا کیا اور یہ اسی کی عنایات ہیں کہ ہم نے قلیل عرصے میں بیسیوں کتب شائع کر کے طویل المیعاد منصوبوں کی بنیاد رکھ دی ہے۔

والحمدللہ قارئین کرام! مکتبہ اسلامیہ کی روزِ اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ خالص قرآن وحدیث کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دے اور علمی، تحقیقی و اصلاحی مطبوعات… دلکش واعلیٰ معیار کے ساتھ آپ تک بہم پہنچائے جس کا بین ثبوت ادارے کی وہ کاوشیں ہیں جو آپ کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہیں۔

کتب کی اشاعت میں تسلسل و تواتر برقرار رکھنے کے لیے مکتبہ اسلامیہ اپنا ایک مکمل سیٹ اپ رکھتا ہے جس میں مستندریسرچ اسکالرز کی زیر نگرانی علمی امور پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں، نیز اس کے بعد والے تمام مراحل، مثلاً: بائنڈنگ اور پرنٹنگ وغیرہ بھی مکتبہ اسلامیہ / شعبہ پریس کے ماہرین بڑی مہارت سے سرانجام دے رہے ہیں۔ بعد ازاں یہی کتب ہمارے شورومز کی زینت بنتی ہیں جہاں ہر کتاب تک بآسانی رسائی میسر آتی ہے ۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بھی فرحت محسوس ہو رہی ہے کہ فیصل آباد میں ہمارا قائم خوبصورت اور وسیع شوروم ایک عرصے سے نہ صرف شہر بھر کے اہل علم کے ذوق کی تسکین کے لیے سامان مہیا کر رہا ہے بلکہ قریبی علاقوں اور کئی شہروں کی بھی علمی پیاس بجھا رہا ہے اور یہی فریضہ لاہور شو روم بھی بخوبی انجام دے رہا ہے ۔ ہم ہمیشہ آپ احباب کی آراء وتجاویز کے منتظر رہیں گے تاکہ بہتر سے بہترین راستے پر گامزن ہو کر آپ کے ذوق کے عین مطابق کتابیں مہیا کرسکیں۔